نظم: بڑھیا کا سچ??
پنسل چباتے مجھے اکثر یہ خیال آتا ہے
کہ جب میں بوڑھی ھو جاؤں گی تو کیا جنس پر لکھ پاؤں گی؟
سکہ ٹوٹے گا تو دراز سے شارپنر نکال کر
اپنے کپکپاتے ہاتھوں سے پنسل کا سکّہ بنانے کی آس لیے
اس کوشش میں کتنے ہی ان چاہے برادے کے پھول میری بھوری چمڑی پر گلاب بن کر کھل اٹھیں گے
ان گلابوں کے عطر سے جوانی کے بے راہ روا دریچے وا ہونگے
اور بچے کچے ایسٹروجن کے ذرے مرجھائی ہوئی اندام نہانی کو جلا بخشیں گے!
کیا پہلے بوسے پر لکھوں؟
یا وہ سردی میں
ہائی وے پر بائک سے اتر بغلگیر ہونے کے جرم میں چلّان ہونے پر,
مارگلہ کا تذکرہ بھی بُرا نہیں
منال میں ڈنر کے بعد کھلی ہوا میں
رقص کرتے کرتے تُم نے جان بوجھ کر
میری ہیل توڑ دی کہ گاڑی میں بیٹھ سکیں
اور گاڑی میں زلزلہ آنے سے قبل تم نے
مجرموں کی طرح پوچھا تھا،
" جان، نکاح نامہ تمھارے پرس میں ہے نا"
یہ سب اب کیسے لکھوں ؟
وہ ہمت کہاں سے لاؤں ؟
اب تو فیسبوک پر سب نے میرے چاندی زدہ بال دیکھ رکھے ہیں
پچھلے ہفتے پوتے کی پانچویں سالگرہ پر
مسرت مصباح کا سیگنچر میک اپ کروا کر Elan کا اسی ہزار کا جوڑا پہن کر
الماس کے ہیرے کے اس سیٹ کے ساتھ
جو تُم نے جانے سے کُچھ دن قبل دیا تھا،
سالگرہ کی تصاویر فیسبوک پر ڈالیں
ایک بھی لو ریکٹ نا آیا !!!!
خاندان کی کُچھ بانکی لڑکیوں نے البتہ جملے ضرور کسے
کہ بڑھیا کس لیے تیار ہوئی ہے؟
تمھارے نواسے نے تو اس نامرد ہمسائے سے
میرا تعلق بھی بنا دیا
جو میرے ساتھ شام کو
سٹک پکڑ کر والک پر جاتا ہے
کیسے لکھوں گی اُن راتوں کا عالم
جو ہم نے حموک میں ایک دوجے سے
لپٹ کر گزارنے کا سوچا تھا
وہ اکیلی مجھ نیمفو منیاک
نے بیوگی کے اٹھارہ سال،
اب ستر سال کی عمر میں
اتنا سچ کیسے لکھوں
یہ پنسل اب تھوڑی سی رہ گئی ہے
گریفائٹ کا آخری ٹکڑا بھی گھل جائے
تو اسکو پھینک کر ڈیجیٹل تسبیح پکڑتی ہوں !!!

0 التعليقات
0 المشاركات
231 مشاهدة
0 معاينة